کھاکھی: (Khakhi/Khaki) لکھو

کھاکھی ایک جٹ زمیندار قبیلہ ہے جن کا پیشہ کاشتکاری ہے اور مادری زبان سرائیکی ہے۔ کھاکھی اپنے نام کے ساتھ "ملک، سردار" لگاتے ہیں-کھاکھی نسلی سرائیکی گوتھ ہیں جو کہ دریائے چناب اور دریائے سندھ کے کنارے آباد ہیں۔کھاکھی غصہ ور،مغرور بہادر، دلیر اور جرات مند قوم ہونے کے ساتھ ہی نہایت وفادار، ملنسار، خوش اخلاق اور مہمان نواز بھی ہیں جو دھرتی کا سینہ چیر کر اناج پیدا کرنے کے ساتھ مال مویشی کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں اور اپنی اقدار کی پاسداری بھی کرتے ہیں۔ مستند تاریخ دان ایچ-اے-روز کے مطابق کھاکھی قوم مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں بھاٹنر سے یہاں آباد ہوئے۔[١]

تاریخ:(History of Khakhi Caste): لکھو

ایچ-اے روز کے مطابق کمبوہ کی دو کلاسیں تھیں ایک "قلمی" جو کہ ملازمت پیشہ تھی اور فوج میں کارہائے نمایاں سرانجام دیتی اور دوسری "کھاکھی" جو کاشتکاری کرتے۔ [١]

جبکہ سینہ بہ سینہ روایات اور ڈاکٹر لال بخش نائیچ (معروف تاریخ دان و دانشور)کے مطابق کھاکھی راجہ ککھ کی اولاد ہیں جو کہ راجہ مل کابیٹا اور راجہ تور کی نسل سے تھا جو کہ سوریا بنسی کہلاتے ہیں۔

 

عبدالمعین انصاری کے مطابق "واضح راجپوت کا کلمہ ساتویں صدی سے پہلے نہیں ملتا ہے۔ اس کا قدیم تریں تلفظ ہن فاتح ٹورامن کے کرا کتبہ میں اس کے بیٹوں اور بیٹیوں کو راج پتر کہا گیا ہے۔ جس کے معنی بادشاہ کی اولاد ہے۔ جو کہ ایرانی کلمہ وس پوہر (بادشاہ کا بیٹا) کے مترادف ہے۔ وس سنسکرت میں بھی بادشاہ کے معنوں میں آتا ہے اور پوہر سنسکرت کے پتر کا مترادف ہے لیکن ساتویں صدی عیسویں سے اس کی جگہ راجہ استعمال ہورہا ہے۔ چنانچہ جب شنکر اچاریہ کے تحت کٹر برہمن مت کا احیا ہوا تو راجہ پتر کا لفظ استعمال ہوا۔"[٢]

راجہ کھکھ کی نسل سے بہت سی قوموں کا احیاء ہوا جن میں بڑی اور مشہور راٹھور، جنجوعہ ،کھوکھر اور کھکھ ہیں جو کہیں جٹ اورکہیں راجپوت کہلاتے ہیں ۔اسی لحاظ سے کھاکھی قوم کا تعلق بھی جٹ اور سوریا بنسی راجپوت سے ہے.

مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں رائے مگو(جو کہ راجہ کھکھ کی نسل سے تھا) نے بیکانیر سے ہجرت کی اور پیر جہانیاں کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور دریائے چناب کے کنارے آباد ہوئے۔[١]

کھاکھی قبیلہ کے علاقے: لکھو

ضلع ملتان:

سورج میانی، شجاع آباد، جلال کھاکھی، کھاکھی پنجانی، جلالپور پیروالا میں کھاکھی قوم آباد ہے۔

ضلع مظفرگڑھ:

شہر سلطان، علی پور، مراد پور، پٹھان والہ، محال کھاکھی(جنوبی و شمالی)، گندی کھاکھی، موضع جھنڈیوالی،خان بیلہ،موچی والی، آلودیوالی وغیرہ میں کھاکھی قوم آباد ہے۔

ضلع بہاولپور:

موضع چناب رسول، بدھو والی، غلامن کھاکھی میں کھاکھی قوم آباد ہیں۔

ضلع رحیم یار خان:

لیاقت پور میں پوری یونین کونسل کھاکھی ہے۔

اس کے علاوہ اوچ شریف، ڈیرہ غازیخان، راجن پور میں بھی کھاکھی قوم کافی تعداد میں آباد ہیں۔

صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں بھی کھاکھی قوم کی کئی بستیاں آباد ہِیں۔ اور افغانستان اور ہندوستان میں بھی کھاکھی قوم آباد ہے۔

مشہور شخصیات: لکھو

  • سردار غلام عباس کھاکھی (مرحوم) تحصیل شجاع آباد ملتان (رکن صوبائی اسمبلی پنجاب)
  • ملک محمد اقبال کھاکھی آف مظفر گڑھ (ریٹائرڈ کرنل پاک آرمی)
  • ملک حاجی نیاز احمد کھاکھی آف مظفر گڑھ (سابقہ ممبر ضلع کونسل)
  • ملک فیاض کھاکھی آف مظفر گڑھ (سابقہ ممبر ضلع کونسل)
  • ملک سعید احمد کھاکھی (سابقہ چیئرمین یونین کونسل جھنڈیوالی)
  • ملک حسن رضا کھاکھی اے۔ڈی۔آئ۔جی (DSP) ملتان
  • ملک خضر حیات کھا کھی آف سورج میانی ملتان
  1. ١.٠ ١.١ ١.٢ A glossary of Tribes and Castes of Punjab and NWFP by H.A.Rose
  2. https://www.punjnud.com/Articlesdetail.aspx?ArticleID=8965&ArticleTitle=Punjab%20K%20Rajputo%20Ki%20Tareekh