وکیپیڈیا:ایڈمنسٹریٹر/رائے شماری
سانچہ:انتظامیہ سرائیکی وکیپیڈیا ویکیپیڈیا کی رکنیت ہر کسی کے لیے عام ہے۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے منتظم بننا چاہتے ہیں یا کسی کو نامزد کرنا چاہتے ہیں تو یہاں درخواست دیں؛ رائے شماری میں کامیاب ہونے پر یہ اختیار تفویض کر دیا جائے گا۔ نامزدگی سے قبل صفحہ ویکیپیڈیا:منتظمین اور معیارات نامزدگی کا لازماً مطالعہ فرمالیں تاکہ اس راہ کے تمام کیل کانٹوں سے آگاہی حاصل ہوجائے۔ سابقہ رائے شماریوں کے لیے ملاحظہ فرمائیں وثق رائے شماری برائے شمولیت در انتظامیہ۔
انتخاب کی حکمت عملی
اردو ویکیپیڈیا میں انتظامی امور (مثلاً حذف شدگی، صفحات کی محفوظ/نیم محفوظ شدگی اور دائرۃ المعارف کی حکمت عملیوں کی تطبیق وغیرہ) کو انجام دینے کے لیے منتظمین منتخب کیے جاتے ہیں۔ منتظمی کے انتخاب کے لیے کسی صارف کو نامزد کیا جاتا ہے اور خود اپنا نام بھی پیش کیا جاسکتا ہے؛ اس کے بعد ویکیپیڈیا برادری کی رائے لی جاتی ہے اور موافق ومخالف آراء کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے۔
نامزد صارف کا اردو ویکیپیڈیا میں ان متعین معیارات پر پورا اترنا لازمی ہے۔
- نامزد کنندہ صارف کے لیے لازم ہے کہ اسے اردو ویکیپیڈیا میں کم از کم 3 ماہ گزر چکے ہوں اور 200 ترامیم کرچکا ہو، جن میں نصف ترامیم مضامین میں ہوں۔
- اس رائے شماری میں رائے دہندہ صارف کے لیے ضروری ہے کہ اس ویکیپیڈیا میں کم از کم 50 ترامیم کرچکا ہو اور اردو ویکیپیڈیا کے دستور العمل سے واقفیت (خواہ معمولی ہی سہی) رکھتا ہو۔
- جملہ صارفین پر لازم ہے کہ وہ ایسے فرد کو انتظامیہ کے لیے منتخب کریں جس کی دائرۃ المعارف کی حکمت عملیوں اور اصول سے آگاہی اور اس کی درست تطبیق و تنفیذ پر اطمینان ہو اور ویکی تدوین اور طرز تحریر سے واقف ہو۔ نامزد صارف کے انتخاب کے لیے جاری رائے شماری کا ان شرائط کے موافق ہونا ضروری ہے:
- کم از کم 5 آراء ضروری ہوگی (دائرۃ المعارف کی ترقی کے ساتھ ممکن ہے مستقبل میں اس تعداد میں اضافہ ہو)۔
- تمام آراء میں سے کم از کم %75 آراء نامزد شدہ صارف کے حق میں ہوں۔
- نامزد صارف کی رائے شمار نہیں کی جائے گی۔
- بہتر ہوگا کہ تمام رائے دہندہ صارفین اپنی تائید و تنقید کی وجوہ بھی تحریر کریں۔
- ممکن بلکہ بہتر ہے کہ نامزد صارف سے درج ذیل سوالات کے جوابات بشکل ذیل طلب کیے جائیں:
جناب (نام تحریر کریں)! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورت حال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورت حال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
- 6. نامزد صارف کا ان معیارات پر پورا اترنا لازمی ہے۔
- 7. رائے شماری کی کم از کم مدت ایک ہفتہ ہے۔
- 8. رائے شماری میں کسی صارف کے ناکام ہونے کی صورت میں 1 ماہ 15 دن سے قبل اس کی نامزدگی قابل تسلیم نہیں ہوگی۔
نامزدگی
نامزدگی کے لیے نیچے موجود خانہ میں صارف نام کی جگہ نامزد صارف کا نام تحریر کریں اس کے بعد نامزد کریں پر کلک کریں۔ پھر نئے صفحہ میں اپنی تحریر نامزدگی وغیرہ لکھیں۔ |