سردارشریف خان سرائیکستان قومی موومنٹ

سردار شریف خان کھوسہ بلوچ کاتعلق دیرہ غازیخان سے ہے اوروہ سرائیکستان قومی موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ہیں _________

امتیازی رویئے کیوں؟ لکھو

چل دی خیر تے کل دی خیر پورے پنجاب میں 44 یونیورسٹیاں ہیں جس میں سے 33 اپر پنجاب میں ہیں اور صرف 11 مقبوضہ سرائیکستان میں ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ ریاست کی ترجیحات کیا رہی ہیں پاکستان میں اگر کپاس کی فصل ملے جو کہ ٪94 مقبوضہ سرائیکستان سے اتا ہے آم کی بات کریں تو ٪98 آم سرائیکی وسیب سے اتا ہے ٪73 پیاز بھی سرائیکی وسیب سے اتی ہے ٪47 گنے کی فصل بھی سرائیکستان سے اتی ہے یہ سب کچھ تخت لاہور نے حاصل کرنے کیلئے مقبوضہ سرائیکستان کے سیاستدانوں کو منسٹری یا MNA یا MPA بنا کر ملازمتیں دی ہوئی ہیں اسی وجہ سے یہ سیاستدان پنجابیوں ، پختونوں وغیرہ کی شناخت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن سرائیکیوں کی ہزاروں سال پرانی سرائیکی قومی شناخت کے دشمن بن کر تخت لاہور اور تخت پشاور کے وفادار بننے کا ثبوت دیتے ہیں سرائیکی سماج بھی ان سیاستدانوں کے پیروکار بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ جب یونیورسٹیاں دینے کی بات اتی ہے تعلیم دینے کی بات اتی ہے صحت دینے کی بات اتی ہے تو ساری کی ساری انویسٹمنٹ اپر پنجاب کے ایک سے دو یا تین شہروں میں ہوتی ہے اربوں روپے لاہور میٹرو اور اورنج پر لگتے ہیں لیکن سرائیکیوں ملازمتیں یا سرائیکستان کو موٹر ویز ، یونیورسٹیاں ، تعلیم ، انصاف اور صحت کی سہولیات دینے کے لیے تخت لاہور اور تخت پشاور کے پاس پیسے نہیں ہوتے کب تک مقبوضہ سرائیکستان کے ساتھ یہ دوغلا پن چلتا رہے گا کب تک سرائیکی وسیب کو اس کے حق سے محروم رکھا جائے گا۔۔؟؟؟؟ _________

نام نہاد پارٹیاں /دوغلاپن لکھو

‏چلھ دی خیر تے کل دی خیر سرائیکیوں کے ووٹ کی بدولت PPP PMLN PTI PDM JUI کی بننے والی حکومتوں نے DIK اور ضلع ٹانک کے سیلاب متاثرین سرائیکیوں کی امداد کرنے کی یقین دہانیاں کو پوری کرنے کے بجائے DIK اور ٹانک میں سرائیکیوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے PPP PMLN PDM JUI اور جماعت اسلامی کے لیڈران نے ایک منظم سازش پر کام شروع کردیا ہے PPP PMLN PDM JUI اور جماعت اسلامی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ 2017 کی مردم شماری میں DIK اور ضلع ٹانک کی آبادی 2023 کی مردم شماری میں آبادی زیادہ تھی پھر 2023 میں یہ آبادی کم کیسے ہو گئی ہے ان عقلمند کو کون سمجھائے کہ 2017 میں تو وزیرستان میں آپریشن کی وجہ سے پختون بھائی کی اکثریت ضلع ٹانک اور DIK میں مجبوری کی وجہ سے آباد ہو گئے تھے جن کی مردم شماری 2017 میں ضلع ٹانک اور DIK میں کی گئی تھی 2023 تک وزیرستان کے پختون بھائی واپس اپنے اپنے گھروں علاقوں میں آباد ہو گئے ہیں لیکن اس وقت DIK KPK اور ضلع ٹانک کے PPP PMLN PDM JUI اور جماعت اسلامی کے سیاستدانوں بضد ہیں یا حکومت سے تقرار کر رہے ہیں کہ 2017 میں جو پختون DIK اور ٹانک میں آباد تھے ان پختونوں کو وزیرستان میں شفٹ ہونے کے باوجود بھی ان کے ووٹ اور ڈومیسائل DIK اور ضلع ٹانک میں درج ہونے چاہئیں تاکہ PPP PMLN PDM JUI اور جماعت اسلامی کے لیڈران ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سرائیکیوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے منصوبہ بندی کو عملی طور پر مکمل کیا جاسکے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ PPP PMLN PDM JUI اور جماعت اسلامی کے لیڈران کے اس منصوبے کے تحت سرائیکیوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے ساتھ سرائیکیوں کو مقامی ملازمتوں میں بھی کم کوٹہ ملنے کے ساتھ ساتھ سرائیکی DIK اور ٹانک کے یونین کونسل ، صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی الیکشن جیتنے کے بجائے ہار جائیں گے تاکہ اس طرح DIK اور ٹانک کے سرائیکیوں کا علیحدہ صوبہ سرائیکستان کا مطالبہ بھی اپنی موت آپ مر جائے گا سرائیکستان قومی موومنٹ ضلع ٹانک اور DIK کے سرائیکیوں کے حقوق اور وسائل کے خلاف PPP PMLN PDM JUI اور جماعت اسلامی کے اس منصوبے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے تمام سرائیکیوں سے اس سوال کا جواب بھی چاہتی ہےکہ DIK اور ٹانک کے سرائیکیوں کے خلاف اتنی بڑی سازش کے خلاف آخر دوسری سرائیکی سیاسی جماعتوں کی لیڈران کی خاموشی کا راز کیا ہے ____________

22نومبرسرائیکی لسانی تہوار لکھو

"چلھ دی خیر کل دی خیر" (حمیداصغرشاہینؒ) آج تک مقبوضہ سرائیکی وسیب کے لوگ 21 فروری کو ماں بولی کا دن بھرپور انداز میں پورے پاکستان میں مناتے تھے اسوقت تک سرائیکی زبان کو انٹرنیشنل زبان کا درجہ حاصل نہیں تھا 22 نومبر 2023 سے پہلے سرائیکی وسائل پر ناجائز قابض تخت لاہور کےآلہ کارکہتے تھے کہ سرائیکی زبان کی ماں پنجابی زبان ہے چونکہ 22_ نومبر 2023 کو اقوام متحدہ نے سرائیکی زبان کو باقاعدہ علیحدہ قومی زبان تسلیم کیا اس پر مسرت کاوش پر سرائیکستان قومی موومنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماں بولی کاقومی تہوارصدرسرائیکستان قومی موومنٹ کے صدرسیف اللہ بیقرار کی قیادت میں 22_ نومبر کو منایا جائے گا ان شاءاللہ تعالیٰ سردار محمد شریف خان کھوسہ بلوچ مرکزی جنرل سیکرٹری سرائیکستان قومی موومنٹ

_____________

بلوچی سوال سرائیکی جواب لکھو

بلوچستان کے بلوچ کا سوال نمبر 1

یار اللہ کو مانو پگڑی شلوار بڑے اور ویسکٹ چپلی بھی بلوچی اور ایک چادر وہ بھی سندھیوں کا سرخ رنگ کو تبدیل کر کے نیلی کر دیا ہے اور آپ کو ہسڑری کا پتا ہے سرائیکی کا یہ چادر 2008 میں لونچ کرکے اب یہ سرائیکی کسے بن گئے مجھے باتوں ؟

اور 💯فیصد کہتاہوں یہ جو چاپ کر رہے یہں سب بلوچ ہے

میں نے بلوچستان کے بلوچ کو جواب دیا

یہ سندھی اجرک نہیں ہے بلکہ سرائیکی اجرک ہے اور اس میں ملتان کی کاشی ٹائل کا رنگ موجود ہے جو ہزاروں سال سے سرائیکی وسیب میں استمعل ہو رہی ہے اور یہ کاشی ٹائل تمام بلوچ کے سردار میر چاکر اعظم رند بلوچ کے مقبرے پر بھی لگی ہوئی ہے دوسرا سرائیکی اجرک دراصل صوبہ سرائیکستان کا امتیازی نشان ہے تیسرا تمام بلوچ کا سردار میر چاکر اعظم بھی سرائیکی بلوچوں کی دھرتی میں دفن ہے مقبوضہ سرائیکستان میں رہنے والے سرائیکی بلوچ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے بلوچستان کے بلوچ کا سوال نمبر 2

میں یہ کہے رہا بلوچ جو سرائیکی بولتے ہے وہ سرائیکی تو نیہں ؟

اور آپ سرائیکی اپنا صوبہ پناائے لیکن جو بلوچ بھا ئیوں کے علاقے ہے وہ بلوچ کے ہی رہے گئے آپ کے ہم بھی ساتھ ہے لیکن جو بلوچ سرائیکی بولتا ہے اُس کے ابو داد بلوچ تھے وہ کیسے سرائیکی ہے ؟

میرا جواب

سرائیکی وسیب میں رہنے والے بلوچ کی تاریخ بہت پرانی ہے حتکہ اج کے مقبوضہ سرائیکستان کے بہت سارے شہروں کے نام سرائیکی بلوچوں کے نام پر آباد ہیں بلکہ بلوچستان کا مکران ڈویژن بھی کبھی صوبہ ملتان کا حصہ تھا سرائیکی بلوچوں نے کبھی نہیں کہا کہ مکران ڈویژن ہمارا ہے اور ہمیں دے دو

بھائی جان بلوچوں کی مادری زبان بلوچی نہیں ہے بلکہ عربی زبان ہے اب اگر کسی بلوچ کو عربی نہیں آتی اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ بلوچ نہیں ہے بلکل اسی طرح جس بلوچ کو بلوچی زبان نہیں آتی یا وہ بلوچستان میں نہیں رہتا اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ بلوچ نہیں ہے اپ ہمارے بلوچ بھائی ہو میں اپ کو ویلکم کرتا ہوں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ سرائیکی وسیب جہاں بلوچ رہتے ہیں وہ بلوچستان کے علاقے ہیں بلکہ یہ علاقے سرائیکی وسیب کے ہیں اور یہاں رہنے والے بلوچ بھی سرائیکی بلوچ ہیں

بلوچستان کے بلوچ کا  سوال نمبر 3

بلوچوں کے تاریخ مارگڑ ہزار سال پرانی ہے وہ آپ کیسے کہے سکتے ہے بلوچ عربی زبان بولتے کوئی سوبوت ؟

عربی کیسے ہماری مادری زبان بن گئی؟ 🤣😂

میرا جواب

پہلے کل تک اپ کسی بلوچ تاریخ دان سے بلوچوں سے کی تاریخ پونچھیں پھر اگر وہ بلوچ تاریخ دان اپ کو جواب نہیں دیتے یا اپ بلوچ تاریخ دان کو نہیں جانتے تو کل میں اپکو تاریخ کے ساتھ ثبوت بھی دونگا کہ بلوچوں کی مادری زبان عربی تھی اپ پریشان نہ ہوں میرے پاس ثبوت موجود ہیں میں ایسے بات نہیں کرتا کیونکہ میں خود بلوچ ہوں اور اپ میرے نادان بلوچ بھائی ہو اپ کو بلوچوں کی تاریخ بتانا میرا فرض ہے

_____________

سرائیکی حقیقی زبان لکھو

تاریخ اشاعت 2022_9_9

چلھ دی خیر تے کل دی خیر

آج تک پنجابی زبان کے حروف تہجی نہیں ہیں جس زبان کے حروف تہجی نہ ہوں وہ علیحدہ زبان نہیں ہوتی پھر پنجابی زبان کب اور کیسے وجود میں آئی اور اس میں کوئی شک نہیں سرائیکی زبان ہی کو پنجابی زبان کی ماں کا درجہ حاصل ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پنجابی زبان سرائیکی زبان سے نکلی ہوئی زبان ہے 1799ء میں رنجیت سنگ نے اسوقت کے ہندوستان کے کچھ علاقوں لاہور اور پشاور پر انگریزوں کی مدد سے مغل حکمرانوں سے جنگ کرکے ایک نئی سکھ مذہبی ریاست کی بنیاد رکھی جس کا نام پنجاب رکھا اور پاکستان میں جو موجودہ پنجاب ہے اس کے چند ڈسٹرکٹ کو چھوڑ کر باقی پورا پنجاب 1831ء میں رنجیت سنگ نے انگریزوں کے ساتھ مل کے ریاست سندھ کے ساتھ جنگ کرکے حاصل کیا اس وقت پنجاب ملتان کے نام سے ریاست سندھ کا صوبہ ملتان تھا اور اسوقت پورے ملتان (آج کے پنجاب) میں سرائیکی زبان بولی اور دفتروں میں لکھی جاتی تھی یاد رہے یہ پورا خطہ ھزاروں سال سے سندھ کا حصہ رہا ہے اگر آپ کو میری سرچ پر یقین نہیں ہے تو آپ سے درخواست ہے اپ آج سے 500 سو سال پہلے پوری تاریخ کا جائزہ لے لیں کہیں بھی آپ کو پنجاب یا پنجابی زبان یا پنجابی کلچر کا لفظ تک نہیں ملے گا ۔

1500ء میں بابا گرونانک نے سکھ ازم کی بنیاد رکھی اور نیا سکھ مذہب بنایا اور بابا گرونانک نے سرائیکی زبان اور ہندکو زبان کو ملا کے پنجابی زبان کی بنیاد رکھی اور گرمکھی رسم الخط میں لکھنا شروع کیا جو آج بھی انڈیا کے پنجاب میں لکھی اور پڑھی جاتی ہے۔

اس وقت بھی صوبہ ملتان یعنی (اج کے پنجاب) کے پورے علاقے میں مسلم اور ہندو سندھی تھی اسوقت صوبہ ملتان کی کھیتی باڑی پوری دنیا میں مشہور تھیں کھیتی باڑی زیادہ تر مسلمان کرتے تھے یعنی زمین کے زیادہ تر مالک مسلمان ہی تھے اور زیادہ تر ہندو تجارت کا کام کرتے تھے لیکن جب رنجیت سنگ قابض ہوا تو اس نے مسلمانوں سے جاگیریں اور زمین چھین لیں اور کسانوں کیلئے بھی کڑی شرائط لاگو کر دیں جس میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ جب تک یہ لوگ پنجابی نہیں کہلائیں گے اور پنجابی زبان نہیں بولیں گے اس وقت تک ان کو ان کی زمینوں اور جاگیریں واپس نہیں ملیں گی اور ان سرائیکیوں کو کھتوں میں کام کرنے کا موقع بھی نہیں ملے گا اس پر کافی مزید لڑائیان بھی ہوتی رہیں حتکہ ڈیرہ غازی خان کے مزاری قبائل اور کچھ ان کے اتحادی بلوچ قبائل تو آخر تک لڑتے رہے اور اپنی جاگیریں رنجیت سنگ کے حوالے نہیں کیں اور نہ ہی اس کو اپنا حکمران تسلیم کیا ۔

ھیر رانجھا ہوں یا سوہنی میھار یہ بھی 1500ء سے پہلے کے واقعے ہیں حضرت شاہ عبداللطیف نے اپنی شاعری میں ان کا خاص ذکر کیا ہے اور اس نے ان کو سندھ جون ست سورمیوں میں شامل کیا ہے۔ لیکن سرائیکیو! ایک بات طے ہے کہ سرائیکیوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق، وسائل، مفادات سرائیکی قومی شناخت کے ساتھ وسیب پر مشتمل 25 اضلاع کا صوبہ سرائیکستان سرائیکیوں کو روڈ پر ملے گا سرائیکیوں کو ان سیاسی جماعتوں PPP PMLN PTI JUI یا ان کے لیڈران کو سپورٹ کرنے کے بجائے اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنا پڑے گا

مسعودقریشی داسوال لکھو

ملتان سے مسعود قریشی کا سوال نمبر1

شاہ محمود، یوسف رضا، جاوید ہاشمی ، لغاری ، مزاری ، کھوسوں نے کتنے نوکریاں لگوائیں؟ کتنے سکول ، کالج یونیورسٹیاں ،  ہسپتال نئے بنوائے؟

میرا جواب

سرائیکی وسیب میں نوکریوں کی یہ سیاستدان اج بھی بولی لگاتے ہیں یہ سیاستدان سرائیکیوں سے پیسے لیکر بھرتی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان سیاستدانوں نے سرائیکستان میں اج تک پبلک سروس کمیشن بننے نہیں دیا وفاق کے پبلک سروس کمیشن میں سرائیکیوں کا حصہ بھی نہیں ہے پاک فوج میں سرائیکی بھرتی نہیں ہو سکتے دوسرا پنجاب میں کل44 یونیورسٹیاں ہیں لیکن 8کروڑ سرائیکیوں کیلئے صرف 11 یونیورسٹیز بنیں میرے لائق اور کوئی حکم ہے میں آپ کے سوالات کا جواب دینے کیلئے تیار ہوں

__________

مسعودقریشی دا ݙوجھا سوال لکھو

دو ماہ پہلے الیکشن میں سرائیکیوں نے کتنے سرائیکی MNA،MPA بن کر اسمبلیوں میں بجھوائے؟

آپ کے کتنے سرائیکی ممبران ہیں جو اپنی مراعات اور تنخواہیں چھوڑ  سکتے؟

ہزاروں سرائیکیوں کے گھر اور کاروبار اپر پنجاب اور لاہور میں ہیں آپکو معلوم ہے؟؟

میرا جواب

میں تو پہلے بھی کہے چکا ہوں PPP PMLN PTI کے یہ MPA اور MNA ان سیاسی جماعتوں کے محتاج ہیں اور ان سیاسی جماعتوں کے لیڈران سرائیکی قومی شناخت کی دشمن ہیں جو سیاستدان سرائیکی شناخت کے دشمن ہیں وہ سیاستدان سرائیکیوں کے حقوق وسائل اور وسیب پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کے بھی دشمن ہیں جو دشمن ہوتے ہیں وہ حقوق وسائل یا علیحدہ صوبہ نہیں دیتے ان سیاستدانوں کی وجہ سے تخت پشاور اور تخت لاہور سرائیکیوں کے حقوق وسائل پر ناجائز قابض ہے ان سیاستدانوں کی وجہ چولستان کی زمیں تخت لاہور کی پیروکاروں کو الاٹ کی جاتی ہے اور تھل کی زمینوں پر تخت پشور کے پیروکار ناجائز قابض ہیں لیکن سب سے بڑا ظلم تو یہ ہے کہ سرائیکیوں کی زمین سرائیکیوں کو الاٹ نہیں ہوتی

___________

مسعودقریشی دا تریجھا سوال لکھو

بیوروکریسی میں سب سے زیادہ سرائیکی لوگ موجود ہیں کیا کام کر رہے؟سب سے پہلے سرائیکی وسیب والے اپنے MNAs،MPAs کا گریبان پکڑیں 4 سال عثمان بزدار وزیر اعلی رہا کیا کام ہوا؟صوبہ بنانے کےلئے ایک صوبہ محاذ بنایا گیا اسکا کیا بنا؟جمشید دستی 4 بار ایم این اے بنا مظفر گڑھ کے لئے کیا کیا؟

میرا جواب

یہ ‎MPA ‎MNA تخت لاہور کے پیروکار بن کر تخت لاہور سے تخواہ لیکر پنجاب کی شناخت کو تسلم کرتے ہیں لیکن سرائیکیوں کی سرائیکی قومی شناخت کے دشمن ہیں جو نمائندے سرائیکی شناخت کے دشمن ہیں وہ سرائیکیوں کے حقوق وسائل اور صوبہ سرائیکستان کے بھی دشمن ہیں یہ جنگ سرائیکیوں کو خود لڑنا ہو گی ان سیاسی جماعتوں PPP PTI PMLN نے سرائیکیوں سے ہر الیکشن پر علیحدہ صوبہ سرائیکستان کے نام پر ووٹ لے کر سرائیکیوں سے دھوکا کیا سرائیکیوں سے دھوکہ سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے عمران خان نے صوبہ محاذ بنایا اس صوبہ محاذ کے ساتھ 2018 کے الیکشن میں عمران خان نے ایگریمنٹ کرتے ہوئے سرائیکیوں کو 100 دن کے اندر علیحدہ صوبہ دینے کا اعلان کیا عمران خان کو اقتدار چاہئے تھا اور عمران نے سرائیکیوں کے ووٹ کی بدولت اقتدار حاصل کیا سرائیکیوں سے اس سے بڑا دھوکہ نہیں ہو سکتا اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان سرائیکیوں کو علیحدہ صوبہ دینا بھول گئے لیکن عمران خان کو سرائیکیوں کی لیہ میں زمین اپنی بہنوں کے نام الاٹ کرنا یاد تھی اور اس نے اپنی بہنوں کے نام زمین الاٹ کی

____________

قریشی صاحب داچوتھا سوال لکھو

بیوروکریسی میں سب سے زیادہ سرائیکی لوگ موجود ہیں کیا کام کر رہے؟سب سے پہلے سرائیکی وسیب والے اپنے MNAs،MPAs کا گریبان پکڑیں 4 سال عثمان بزدار وزیر اعلی رہا کیا کام ہوا؟صوبہ بنانے کےلئے ایک صوبہ محاذ بنایا گیا اسکا کیا بنا؟جمشید دستی 4 بار ایم این اے بنا مظفر گڑھ کے لئے کیا کیا؟

میرا جواب

قریشی صاحب اگر آپ کسی بھوکے کُتے کو کِھلا پِلا کے آسودہ کر دیں تو وہ آپ کو نہیں کاٹے گا لیکن تخت لاہور کو پچھلے 76 سالوں سے سرائیکی وسیب اپنا خون اور ٹیکس دیکر کھلا پلا رہا ہے اس کے باوجود بھی تخت لاہور سرائیکیوں کے حقوق وسائل سرائیکی قومی شناخت اور وسیب پر مشتمل 25 اضلاع کے علیحدہ صوبہ سرائیکستان کا دشمن ہے میں تو پہلے بھی کہے چکا ہوں PPP PMLN PTI کے یہ MPA اور MNA ان سیاسی جماعتوں کے محتاج ہیں اور تخت لاہور تخت پشور سے تنخواہ لیکر تخت لاہور اور تخت پشاور کے پیروکار ہونگے نوکر کبھی بھی آڈر نہیں چلا سکتے نوکر کو نوکری کرنی ہوتی ہے اپ کے سامنے ان سیاسی جماعتیں کے لیڈران پنجابی شناخت کو تسلیم اور سرائیکی قومی شناخت کی دشمن ہیں جو سیاستدان سرائیکی شناخت کے دشمن ہیں وہ سیاستدان سرائیکیوں کے حقوق وسائل اور صوبہ سرائیکستان کے بھی دشمن ہیں